سوات میں ہلال احمر کی جانب سے کسی بھی ناگہانی آفت میں امداد کی فراہمی کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اتوار 3 اگست 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سوات میں ہلال احمر کی جانب سے کسی بھی ناگہانی آفت میں امداد کی فراہمی کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اور ٹکٹ ہولڈر حکیم شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نیوٹک کے تعاون سے سوات سے ہاسپیٹیلیٹی کے حوالہ سے ادارہ قائم کیا جارہا ہے جسکا ایم او یو گزشتہ سال کرلیا گیا تھا جلد ہی اسکا افتتاح کیا جائے گا وفد میں سوات میں سیلاب میں انسانی جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کرنے والوں کو عمرہ پر بھجوانے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔