پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں گانٹھوں کی آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

اتوار 3 اگست 2025 14:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں گانٹھوں کی آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جسکے مطابق 31جولائی2025تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 5لاکھ 93ہزار821گانٹھ کپاس آئی۔ 31جولائی2024 تک 8 لاکھ44 ہزار257 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2لاکھ 50ہزار436گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔

کمی کی شرح 29.66فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 3لاکھ 1ہزار481گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل2لاکھ92ہزار555گانٹھ کپاس سے 8ہزار926گانٹھ زیادہ ہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح3.05فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 2لاکھ92ہزار 340گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل5لاکھ51ہزار702گانٹھ کپاس سے 2لاکھ59ہزار362گانٹھ کم ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 47.01فیصدرہی۔ 31جولائی2025تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے5لاکھ50ہزار151گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 225جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں کوئی گانٹھ روئی خرید نہیں کی ہے۔ جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 5لاکھ 29ہزار154گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2025-26میں خریداری نہیں کی ہے۔

صوبہ پنجاب میں 120جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور2لاکھ85ہزار467گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 31جولائی2025تک6ہزار517گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 2ہزار750گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 50ہزار 834گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 5 ہزار445گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 43ہزار973گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 18ہزار173گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 15ہزار625گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 61 ہزار438گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 32ہزار575گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 1ہزار340گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں 17ہزار26گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 11ہزار80گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 2لاکھ38ہزار 590گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 10 ہزار800گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 4ہزارگانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 5 ہزار900گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 17ہزار600گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 15ہزارگانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک64ہزار 667گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔