حضرو ، نواحی گاؤں کے نوجوانوں نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

اتوار 3 اگست 2025 15:10

حضرو 03 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) عبیدخان اوراویس خان آف دلاورآبادنے پاکستان تحریک انصاف قاضی احمداکبرکوچھوڑ کرممبرمانیٹرنگ کمیٹی جہانگیرخانزادہ کی قیادت پراعتمادکااظہارکردیا،اس حوالےسے ایک دعائیہ تقریب منعقدہوئی جس میں عبیدخان اوراوریس خان نے باقاعدہ طوردعائے خیرکرکے شمولیت کااعلان کیا ۔

(جاری ہے)

جہانگیرخانزادہ نے انہیں مسلم لیگ ن میں شولیت پران کوخوش آمدیدکہا اوران کے اعتمادکوبحال رکھیں گے کبھی ان کو مایوسی کاسامنانہیں ہوگا ،جہانگیرخانزادہ نے اپنے اظہارخیال میں کہاکہ تحریک انصاف نے عوام کوصرف سبزباغ دکھائے ہیں اورعوام کوگمراہ کرنے کے سواکچھ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ آج عوام جان چکی ہے پاکستان اوراس کے عوام کوترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کرنیوالی واحد جماعت مسلم لیگ ن ہے جس کوجب بھی اقتدار کاموقع ملاہے ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامزن ہوئی، جہانگیرخانزادہ نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب سمیت علاقہ چھچھ تحصیل حضرو میں تعمیروترقی کاایک سنہرا دور شروع ہے جس سے عوام کا معیارزندگی بلندہوگا جہانگیرخانزادہ نے عبیدخان اوراویس خان کومسلم لیگ ن میں شمولیت پران کاشکریہ ادا کیا اس سے قبل جہانگیر خانزادہ نے حضروڈھوک شیرمحمد میں چوہدری الیاس کی عیادت بھی کی۔

\378