ہم غزہ میں جنگ کو بڑھانا نہیں، ختم کرنا چاہتے ہیں، وٹکوف

یرغمالیوں کی واپسی کے بغیر کوئی فتح نہیں ہی: امریکی ایلچی کی گفتگو

اتوار 3 اگست 2025 15:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی اکثریت اسرائیلی اسیران کی واپسی چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وٹکوف نے تل ابیب میں اسرائیلی اسیران کے خاندانوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ تمام مغویوں کی واپسی کے بغیر کوئی فتح نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ بین الاقوامی اور انسانی تنظیموں کی تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود محصور پٹی میں کوئی قحط نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی غزہ میں جنگ کو وسعت نہیں دینا چاہتا اور ہر کوئی اس کا خاتمہ چاہتا ہے۔