خیبر سے کراچی تک ملک سبز و سفید رنگ میں رنگ گیا، رپورٹ

اتوار 3 اگست 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) خیبر سے کراچی تک ملک سبز و سفید رنگ میں رنگ گیا، ، جھنڈے کے لباس، بیجز، پنٹنگ اور تجارتی سامان سے سٹالز اور پاپ اپس بھر گئے ۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی کی طرف سے نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں یوم آزادی کے قریب آتے ہی پاکستان بھر میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔سڑکوں کو سبز اور سفید جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور شہری جشن آزادی کے حوالہ سے تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی سبز اور سفید لباس زیب تن کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک سے محبت اور عقیدت کے پیغامات سے بھرے پڑے ہیں۔

رپورٹ میں پرہجوم بازاروں کے مناظر دکھائے گئے ہیں جہاں خریدار جھنڈوں اور بیجوں سے لے کر کپڑے اور لوازمات تک خریداری میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے مختلف طریقوں سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ لاہور کے ایک رہائشی نے کہا کہ سب کو متحد اور اپنے ملک پر فخر کرتے ہوئے دیکھنا ایک شاندار احساس ہے۔ کراچی میں ایک دکاندار نے کہا کہ ہر سال اس وقت کاروبار عروج پر ہوتا ہے اور اس قومی جشن کا حصہ بننا بہت اچھی بات ہے، جیسے جیسے یوم آزادی قریب آرہا ہے ملک بھر میں حب الوطنی کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے۔

خواتین خریداروں نے مختلف قسم کے دستیاب آپشنز کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہےجن میں حب الوطنی کے نقشوں اور قومی گیتوں کے بول والے دوپٹے شامل ہیں۔اسلام آباد میں ایک خریدار نے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے کہ فیشن ہماری حب الوطنی کے اظہار کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ ایک آن لائن خوردہ فروش نے کہا کہ حب الوطنی کے فیشن کے رجحان نے آن لائن خوردہ فروشوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا ہے جس میں بہت سے لوگوں نے یوم آزادی کے موقع پر آرڈرز میں 20 سے 30 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔