حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا

اتوار 3 اگست 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے جو 11 اگست کو کھولا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کیا ہے، ٹی سی پی کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی ٹی سی پی ٹینڈر کر چکی ہے، گزشتہ ٹینڈر میں 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی ہیں۔ذرائع کے مطابق بولی جمع کروانے والی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینڈر منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، گزشتہ ٹینڈر کے بعد موصول ہونے والی پیشکشوں کے مطابق درآمدی چینی 227 روپے فی کلو تک پاکستان میں پہنچنا تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے پچھلی کوشش میں کوئی بولی نہ ملنے کے بعد اندرون ملک چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن سفید ریفائنڈ چینی درآمد کرنے کے لیے نیا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نئے ٹینڈر میں درآمد کا ہدف پہلے مقرر کردہ 50 ہزار میٹرک ٹن سے دٴْگنا کر دیا گیا ہے، قیمتوں کی پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے ٹینڈر میں کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی تھی کیوں کہ تاجروں کے مطابق شپمنٹ اور ترسیل کے اوقات غیر حقیقی تھے، اس ردعمل کے پیش نظر، ٹی سی پی نے نئے ٹینڈر میں ڈیلیوری کے اوقات میں نرمی کی تھی۔