ہری پور، پولیس کی جانب سے چہلم امام حسین کے جلوس کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 3 اگست 2025 17:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ہری پور پولیس کی جانب سے چہلم امام حسین مین بازار کے جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کی جانب سے چہلم امام حسین جلوس مین بازار کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جلوس کے اطراف میں اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے گئے ہیں ۔جلوس کے راستوں کو بی ڈی ایس سے کلئیر کیا گیا ۔پولیس کے ساتھ ساتھ ہسپتال ،ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو 1122،سپیشل برانچ ،ڈسٹرکٹ سکیورٹی ،ٹی ایم کے اہلکاران و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ڈی پی او نے تمام افسران و جوانوں کو جلوس کے پر امن احتتام تک الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کی ہدایات دیں ۔\378

متعلقہ عنوان :