بوائز انڈر 19 ورلڈ والی بال چیمپیئن شپ ، پاکستانی ٹیم نے میزبان ازبکستان کو شکست دیکر بآسانی 0 -3 سے کامیابی اپنے نام کرلی

اتوار 3 اگست 2025 18:50

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری بوائز انڈر 19 ورلڈ والی بال چیمپیئن شپ کے آخری روز تیرہویں اور چودہویں پوزیشن کیلئے ہوئے والے اپنے اختتامی کلاسیفیکیشن میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان ازبکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے بآسانی 0 -3 سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ورلڈ والی بال چیمپیئن شپ میں تیرہویں پوزیشن اپنے نام کی ازبکستان کے شہر تاشقند میں اتوار کے روز دیگر کلاسیفیکیشن میچز کے ساتھ ساتھ پاکستان اور میزبان ازبکستان میں بھی تیرہویں اور چودہویں پوزیشن کے لیے جوڑ تھا جسمیں پاکستانی ٹیم 70 منٹ پر محیط اس میچ میں مکمل فارم اور ردھم میں نظر ائی اور پورے میچ میں کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کیے رکھی پاکستان نے ازبکستان کے خلاف پہلا سیٹ 18- 25 سے دوسرا اور تیسرا سیٹ بھی بالترتیب- 19-25 اور 18- 25 سے جیت کر 0 -3 سے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی اپنے نام کی پاکستان کی جانب سے اس میچ میں انکے کھلاڑیوں خضر، ابوبکر ، اجمل، جبران، عرفان ، سعود، یحییٰ اور مہد کا کھیل نمایاں رہا جنہوں نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان ورلڈ والی بال انڈر 19 چیمپیئن شپ کی تاریخ میں پہلی دفعہ تیرہویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پری کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے خلاف آخری لمحات میں ایمپائرنگ کا معیار بہتر ہوتا اور پاکستان کی اپیل کے باوجود صیح فیصلہ دیا جاتا تو آج پاکستان اس چمپین شپ میں زیادہ اچھی پوزیشن پر فائز ہوتا حالانکہ پاکستان نے ان مقابلوں کے اپنے گروپ میچز میں تیرا پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔