نوشہروفیروزمیونسپل کمیٹی کے ملازمین کااحتجاج 5 ویں روز بھی جاری

، نا اہل کرپٹ ویزا سسٹم او پی ایس پرتعینات17 گریڈ میونسپل آفیسر فتح تگڑ کے خلاف نعرے بازی

اتوار 3 اگست 2025 20:30

کراچی /نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کے ملازمین نے تنخواہوں ،پینشن میں کٹوتی،ویزاسسٹم،غیرقانونی باہر کے افراد کی میونپسل کمیٹی کے امور میں مداخلت اور نااہل کرپٹ ویز اسسٹم چلانے والے گریڈ 17 کے میونسپل آفیسر فتح تگڑ کے نامناسب روئیے کے خلاف ہونیوالا احتجاج 5ویں روز بھی جاری رہا۔

مظاہرین نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت میونسپل آفیسر 19 گریڈ کا ہونا چاہیِے لیکن افسوس کہ نوشہروفیروز میں میونسپل آفیسر گریڈ 17 کا ہونے کے باوجود ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر انہوں نے احتجاج ختم نہ کیا تو انکے خلاف غیر قانونی طور پر کاروائیاں کی جائیں گی۔ان دھمکیوں پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی الحاق یافتہ رجسٹرڈ یونین مزدور یونین سی بی اے میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کے اراکین و ملازمین سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اور احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل آفیسر اور انتظامیہ اضافہ کردہ تنخواہ میں 12 فیصد،ریٹائر ملازمین کی پینشن گریجویٹی اور تنخواہوں میں غیرقانونی کٹوتی, تنخواہوں میں اضافے کے بقایا جات ،ملازمین کے تبادلوں سمیت ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلیے فیڈریشن کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ، ضلعی صدرنوید احمد تگڑ، مدنی یونین کے صدر ساجد علی تگڑ مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری عمران راجپر چیئرمین مولا بخش، نائب صدر شیخ جاوید شیخ ، قلندر بخش شیخ، علی شیخ، شوکت شیخ، موھن لال، سنی، فاروق شیخ اور دیگر رہنمائوں نے میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز نے پنشن،تنخواہوں میں کٹوتی، وردیوں اور ملازمین کی غیر قانونی بدلیوں، ویزا سسٹم، پرائیویٹ افراد کی میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کے معاملات میں مداخلت کے جاری تحریک کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہوئے اس سلسلے میں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔