بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف عالمی سطح پر پیغام پہنچایا ، سحر کامران

پاکستان کی سفارتی کامیابی فوجی طاقت، قابل اعتماد ڈیٹرنس، بروقت سیاسی فیصلوں اور موثر سٹریٹجک رابطے کی وجہ سے ہے، رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 3 اگست 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ماہر خارجہ امور سحر کامران نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بین الاقوامی سطح پر سفارتکاری بارے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف عالمی سطح پر پیغام پہنچایا ۔ اپنے بیان میں سحر کامران نے کہاکہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی خودمختاری کا دفاع کیا اور اپنی آواز بھی بلند کی ہے،پاکستان کی سفارتی کامیابی فوجی طاقت، قابل اعتماد ڈیٹرنس، بروقت سیاسی فیصلوں اور موثر سٹریٹجک رابطے کی وجہ سے ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاک بھارت تنازعات کے بعد پاکستان نے اپنے بیانیے کو عالمی سطح پرتقویت دی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے الاقوامی غلط فہمی سے قبل ایک محتاط انداز میں سفارتی مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک مضبوط سفارتی حکمت عملی سے فائدہ اٹھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے اہم عالمی دارالحکومتوں میں کثیر الجماعتی وفد کی قیادت کی۔ انہوںنے کہاکہ علاقائی استحکام کا مطالبہ کرنے والے مختلف سفارتی اور پالیسی فورمز پر پاکستان کے دفاعی لچک کے بیانیے کو پذیرائی ملی۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی عالمی سفارتی سے پاک بھارت تنازع کو غلط شکل دینے کی بھارت کی کوششوں کا مقابلہ ہوا۔