سوات،ٹریفک حادثے میں اے این پی کے مقامی رہنما ساجد علی جاں بحق

پیر 4 اگست 2025 02:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے مقامی رہنما ساجد علی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ساجد علی ایک کار میں سفر کر رہے تھے کہ درشخیلہ کے قریب ان کی گاڑی ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور مقامی افراد کی مدد سے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔