
3 کی فلم’’ رانجھنا ‘‘کا اختتام اے آئی سے تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز پر تنازع، اداکار دھنوش پھٹ پڑے
فلم’’رانجھنا‘‘کا افسوسناک اختتام مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کرکے فلم کو یکم اگست کو تامل زبان میں دوبارہ ریلیز کیا گیا
پیر 4 اگست 2025 10:30
(جاری ہے)
بعد ازاں کندن کی محبت جوانی تک چلتی ہے لیکن زویا پڑھنے کسی اور شہر جاتی ہے جہاں اسے ایک لڑکے اکرم (ابھے دیول) سے محبت ہوجاتی ہے۔
فلم کے آخری میں کندن کی موت ہوجاتی ہے لیکن اب اے آئی سے بنائے گئے اختتام میں کندن کو زندہ دکھایا گیا اور فلم کا اختتام خوشگوار انداز میں کیا گیا۔ایروس فلم کا اکلوتا اور مکمل حقوق کا مالک ہے اور ہدایتکار رائے، دھنوش اور کپور جیسے تخلیقی افراد نے اپنے معاہدوں میں مستقبل کی کسی بھی ریلیز یا ترمیم میں شرکت کے اخلاقی حقوق سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔تاہم اب ایروس انٹرنیشنل کی جانب سے فلم کے اختتام کو اے آئی سے تبدیل کرنے پر فلم کے ہیرو دھنوش کافی مایوس ہوئے ہیں۔دھنوش نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی سے بدلے گئے اختتام کے ساتھ 'رانجھنا' کی دوبارہ ریلیز نے مجھے پریشان کر دیا ہے۔ اس متبادل اختتام نے فلم کی اصل روح کو چھین لیا۔دھنوش نے کہا کہ یہ وہ فلم نہیں ہے جس سے میں 12 سال پہلے جڑا تھا۔ فلموں یا مواد کو اے آئی کی مدد سے بدلنا فن اور فنکاروں کے لیے تشویش ناک مثال ہے۔اداکار نے اس عمل کو سینما کی میراث کے لیے ایک خطرہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے عمل کو روکنے کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ فلم رانجھنا کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور ایک خوفناک، غیر حقیقی تجربہ قرار دیا تھا۔گزشتہ دنوں معروف بین الاقوامی فلم انڈسٹری جریدے اسکرین سے بات کرتے ہوئے رائے نے کہا کہ مجھے چند دن پہلے سوشل میڈیا سے اس بات کا پتا چلا، لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ فلم کے انجام کو کیوں بدلا جا رہا ہے، نہ مجھ سے اور نہ ہی فلم کے مرکزی اداکاروں سے اس اے آئی تبدیلی سے متعلق کوئی مشورہ لیا گیا یا بتایا گیا۔انہوں نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانجھنا کو کسی نئے انجام کی ضرورت نہیں تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.