صدر مملکت آصف علی زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

پیر 4 اگست 2025 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کے عزم، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرکے دل جیت لئے،یہ جیت قومی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی کامیابیاں حاصل کر تی رہے گی۔\932