یوم استحصال کشمیر تاریخ کا سیاہ دن ،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا‘ شجاعت حسین

پیر 4 اگست 2025 19:57

یوم استحصال کشمیر تاریخ کا سیاہ دن ،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائد و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین،سینئر نائب وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ 5اگست یوم استحصال کشمیر تاریخ کا سیاہ دن جس سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا،بھارت کبھی کشمیریوں کو انکی خودارادیت سے نہیں روک سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے یکطرفہ غیر آئینی،جبر و ستم کے اقدامات ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرکے نہ صرف کشمیریوں کی تاریخی شناخت و خود مختاری پر براہ راست حملہ کے مترادف ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقوق کو ہر طرح سلب کرنا ظلم و بربریت کے ذریعے پامال کرنا کلنک کا ٹیکہ ہے ،بھارت کا یہ عمل عالمی انسانی حقوق و بین الاقومی اصولوں کے منافی اور اقوام متحدہ کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے بھارتی عمل پوری دنیا پر عیاں ہوگیا۔

رہنمائوں نے کہا کہ کے ہر پاکستانی کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے،یوم استحصال کے موقع پر بھارتی ظلم،جارحیت و بربریت کے خلاف عالمی قوتیں اور اقوام متحدہ اپنا مثر کردار ادا کریں تاکہ مظلوم کشمیریوں کی داد رسی ہوسکے۔