بھارت ی ریاست آندھرا پردیش میں کان حادثے میں 6 مزدور ہلاک ، 10 زخمی

پیر 4 اگست 2025 16:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں کان حادثے میں 6 مزدور ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نےبتایا کہ یہ حادثہ ریاست کے ضلع باپتلا میں اس وقت پیش آیا جب مزدور کان کنی میں مصروف تھے کہ گرینائٹ چٹان کا بڑا حصہ گر گیا جس سے 6 مزدور ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے وقت 16 مزدور کان میں موجود تھے۔