جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،اسد ہاشمی

پیر 4 اگست 2025 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)یوتھ کونسلر یونین کونسل دچھور میراں اسد ہاشمی نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ کشمیریوں کی شناخت، جغرافیہ، روزگار اور تہذیبی تشخص پر ایک کھلا حملہ ہیاپنے ایک بیان میں اسد ہاشمی نے کہا کہ ''بھارت نے دفعہ 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو محکوم رکھنا چاہتا ہے۔

مگر کشمیری نوجوان، بزرگ، خواتین سب آزادی کی اس جدوجہد میں متحد اور پرعزم ہیں۔''انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان آج بھی سینہ تان کر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور آئینی حملوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں