Live Updates

خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کاامکان ، الرٹ جاری

پیر 4 اگست 2025 17:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کاامکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت چار اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی پانچ اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نظام کو مزید تقویت دے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چار سے سات اگست کے دوران کہیں کہیں بارشیں اور چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، مظفرآباد، راولا کوٹ، وادی نیلم، دیامر، سکردو اور گلگت جیسے اہم مقامات پر شدید بارشیں متوقع ہیں۔خیبر پختونخوا میں بھی مون سون کے نئے سلسلے کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف اضلاع میں چار سے سات اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مری اور سیالکوٹ جیسے شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جو نشیبی علاقوں میں سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات