صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ،یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ

پیر 4 اگست 2025 18:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت جشن آزادی و معرکہ حق کے تقاریب کے سلسلے میں کمشنر آفس سکھر کے کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحیاجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، کمشنر سکھر عابد حسین قریشی، ڈی آئی جی پولیس فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان، ایس ایس پی اظھر مغل، چیئرمین ضلع کاؤنسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں صدر آرٹس کونسل کراچی سید احمد شاہ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں یوم آزادی کے سلسلے میں 10 اگست کو منعقد ہونے والے گرینڈ میوزک پروگرام کی تیاریوں اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے معرکہ حق اور یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ گرینڈ میوزک پروگرام میں وزیر اعلیٰ سندھ، میمبرز سندھ کیبنٹ ، سکیورٹی فورسز کے افسران بھی شریک ہونگے،میوزک پروگرام میں ہزاروں مرد و خواتین شہری شرکت کرینگے ،پروگرام میں ملک کے نامور شخصیات بھی شریک ہونگیں ملک کے نامور گلوکار و فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔