پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے جشن آزادی کو شایان طریقے سے منا نے کے لئے یکم اگست سے آغاز کر دیا

پیر 4 اگست 2025 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جشن آزادی کو شایان طریقے سے منایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے یکم اگست سے آغاز کر دیا ہے جس میں شجرکاری، بلڈنگ کی تزئین وآرائش اور برقی قمقموں سے سجانا شامل ہیں۔ گزشتہ روز ایک میوزک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان فنکاروں نے بھرپور طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن میں، استاد اظہر شاہ، وزیر علی، رمیض اسحاق، محمد دانیال، مجید منظور، شیخ احمد شہزاد، وحید الزمان، شارون خان، ڈاکٹر نتاشہ اور بینش کیانی شامل تھیں۔

اس پروگرام میں سول افسران ، شعراء کرام ، فنکار اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کے فن کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

(جاری ہے)

فنکاروں نے فوک موسیقی، کلاسیکل موسیقی اور ملی نغموں سے پاکستان کی78ویں جشن آزادی میں حصہ ڈالا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور نے کہا کہ پاکستان قوم جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنے ملک کی خاطر تن ، من ، دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کے جس طرح معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری افواج نے مظاہرہ کیا قوم ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتی ہے۔