نوشہرو فیروز،یوم شہدائے پولیس

پیر 4 اگست 2025 19:05

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحیل کھوسہ نے 4 اگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے شہید جوانوں کو خراج تحسین اس لئے بھی پیش کرنا چاہیے کیوں کہ وہ اس ملک کی بقا کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس ہیڈ کوارٹر نوشہروفیروز میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا اور ان کے لواحقین کو بھرپور عزت و محبت کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کا آغاز شہداء کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی سے کیا گیا، جس میں پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :