وفاقی وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دیدی

پیر 4 اگست 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دیدی ہے،وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کی کوششوں سے تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پیر کے روز وفاقی وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری کی تصدیق کی،سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا،کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابل استطاعت بنایا جائے گا،پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا،فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا،فیری سروس شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔