خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے آزادی معرکہ حق و صفائی مہم کا آغاز کردیا

پیر 4 اگست 2025 23:01

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے آزادی معرکہ حق و صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ضلع بھر میں ہفتہ صفائی مہم ضلعی انتظامیہ نے اگست کا مہینہ جشن آزادی معرکہ حق کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی مہم شروع ہو گئے ہیں ۔

لوئر مہمند اسسٹنٹ کمشنر اویس خان ٹی ایم او طارق احمد صافی یکہ غنڈ بازار تحصیل پنڈیالی ، امبار اور پڑانگ غار میں ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں بازار کے دورے کیے اور ٹی ایم اے اور عوام کو بازار اور ملحقہ دیہاتوں کو صاف ستھرا رکھنے پر عوام میں آگاہی کی مہم بینرز اور پوسٹروں لگائے گئے ۔ اور ساتھ جشن آزادی کی آمد کے ساتھ بازاروں میں دکانوں ، گاڑیوں پر جشن آزادی کی جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی طرح ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ اپر مہمند ٹی ایم او عبدالصمد اور اے سی عثمان حمزہ نے غلنئی ، میاں منڈی ، چاندہ بازار اور تحصیل صافی کے خاخ بازار ، لکڑو اور بھاوتہ بازار میں صفائی مہم کا معائنہ کر تے ہوئے کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی پاکستان 14 اگست کو بھرپور طریقے سے منائیں گے بازاروں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کی سختی سے تلقین کی گئی اس کے علاہ تحصیل خویزئی بائیزئی کے اسسٹنٹ کمشنر ایمل خان اور ٹی ایم او ذیشان جیلانی نے آٹا بازار کوڈا خیل اور دیگر بازاروں کے دورے کیے اور ٹی ایم اے عملہ کو ہدایت کی گئی کہ ہفتہ صفائی مہم کا مطلب یہ نہیں کہ صرف ہفتہ صفائی ہوگی بلکہ صفائی کو اپنا شعار بنائیں گے ۔

جشن آزادی کے سلسلے میں بھائی ڈاگ کمپلیکس میں جھنڈے لہرا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان کو دھوم دھام سے منائی جائیگی۔ اور آزادی ریلیاں نکالی جائے گی ۔