کشمیری بھائیوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،حسن مرتضی

منگل 5 اگست 2025 11:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ آج سے 6 سال قبل بھارت نے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت ختم کی، 5اگست 2019کے اقدام نے بھارت کا چہرہ دنیا بھر میں مزید سیاہ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینا وقت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کشمیر کاز کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔