کشمیرمیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی مودی کاجابرانہ اقدام ہے،نوابزادہ جمال رئیسانی

منگل 5 اگست 2025 16:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے یوم استحصال کشمیرپراپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ کشمیرمیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی مودی کاجابرانہ اقدام ہے وادی کشمیرمیں مودی کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت کریں گے،مودی حکومت کشمیر اور بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے،نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہاکہ پوری دنیاجانتی ہے کہ بلوچستان کی بدامنی میں بھارت کاہاتھ ہے،پوری قوم متحدہوکربلوچستان اورکشمیرمیں بھارت کوشکست دیگی۔