گھروں کے کرایوں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

پلاسٹک مصنوعات مٹھائیاں اور ڈیزرٹ کی قیمتوں میں تقریبا 8 فیصد اضافہ ہوا

منگل 5 اگست 2025 16:54

گھروں کے کرایوں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)گھروں کے کرایوں میں 1 اعشاریہ 45 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں متعدد اشیائے ضروریہ اورسروسز مہنگی ہوئیں،گذشتہ ماہ میں ہرقسم کے ٹرانسپورٹ کرائے 3 اعشاریہ 75 فیصد تک بڑھے،ہائوس رینٹ میں 1 اعشاریہ 45 فیصد اضافہ ہوا،ادویات اعشاریہ ایک چھ فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14 اعشاریہ 18 فیصد اورگیس کی قیمتوں میں 22 اعشاریہ 91 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،چینی 6 اعشاریہ 11 فیصد تک مہنگی ہوئی ۔دستاویز کے مطابق ڈاکٹرکی فیس ،ڈینٹل سہولیات اور میڈیکل ٹیسٹ بھی مہنگے ہوئے۔پلاسٹک مصنوعات مٹھائیوں اور ڈیزرٹ کی قیمتیں بھی تقریبا 8 فیصد تک بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :