یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ساہیوال میں ریلی کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 17:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ساہیوال میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ریلی کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید، اے ڈی سی جنرل نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم واحد، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر عامر رشید، سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی، پیر احسان الحق ادریس سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پرایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور حقوق سلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ \378