
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے ،پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری
منگل 5 اگست 2025 17:34
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقار النساء کالج راولپنڈی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک، حریت رہنما طفیل الطاف، ڈائریکٹر کالجز امجد خٹک، سی ای او ایجوکیشن طارق محمود، پرنسپل وقار النساء کالج، اساتذہ، طالبات، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری طالبات کے تعلیمی ادارے بند کرنے کو غیر انسانی اور جابرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔ آج پوری قوم کشمیری عوام سے یکجہتی کے طور پر یوم استحصال کشمیر منا رہی ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ عناصر پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے "یومِ استحصال پاکستان" منانے کی سازش میں مصروف ہیں جو سراسر ملک دشمنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کبھی نہیں دبا سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے اور پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی آواز بن کر ان کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولے نے یہ بیانیہ بنایا کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے، دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، اور آئی ایم ایف اسے تالے لگا دے گا لیکن آج ڈیڑھ سے دو سال کے عرصے کے بعد ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہیں۔ دانیال چوہدری نے قوم کے اتحاد، افواج پاکستان کی قربانیوں اور نوجوان نسل کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے نفرت کے بجائے ترقی کا راستہ اپنایا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر تحقیقی مقالے (ریسرچ پیپرز) لکھیں اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حق میں آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کشمیر کی آواز بنیں اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں۔ تقریب کا اختتام ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے ہوا، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے اور ان کے حق کی جنگ میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی
-
ْایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنیکا فیصلہ کرلیا
-
پی ڈی ایم اور نگران حکومت نے خیبرپختونخوا کو معاشی لحاظ سے مفلوج اور ڈیفالٹر صوبہ بنا دیا تھا،شفقت آیاز
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
-
ٹک ٹاک پرفحش، بے ہودہ گفتگو کیخلاف درخواست پرحکومت، پی ٹی اے سمیت دیگراداروں سے جواب طلب
-
گورنرخیبرپختونخوا سے ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
قیام امن کیلئے عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، فیصل کنڈی
-
ہنجروال میں بیٹے نے سر میں سلنڈر مار کر باپ کو قتل کردیا
-
حکیم شہزاد کو2 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیرو شی کاوا مورا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.