کشمیری عوام کے جذبہ آزادی اور ان کی بنیادی حیثیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا،مہاجرین جموں و کشمیر

منگل 5 اگست 2025 18:39

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) مہاجرین جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور35اے کے خاتمے کے خلاف یومِ استحصال منایا گیا۔ اس موقع پر ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو شہر کے مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی حیدری چوک پہنچی اور ایک بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مہاجرین جموں و کشمیر کے سرکردہ رہنما ؤں ارشاد بٹ،لطیف لون،چوہدری عزیز،محمد شفیع،اکسیر اعوان،عبدالغنی لون،چوہدری نذیر،عبدالرحمن ڈار،عبدالکریم،صدر فاروق،غلام محمد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ فیصلے کر کے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی اور ان کی بنیادی حیثیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔\378