ہری پور،محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 18:43

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) محکمہ بہبود آبادی ہری پور کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 05 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے جیسے غیر قانونی اور جابرانہ اقدام کے خلاف یوم استحصال کشمیر کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی ہری پور کی جانب سے بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد جہانزیب خان نے کی۔

ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ آفس سے ہوا جو بعد ازاں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ پر پہنچ کر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی مرکزی احتجاجی ریلی میں شامل ہو گئی۔ریلی میں شریک افسران اور شہریوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔