یوم استحصال کے موقع پر تھرپارکر میں ریلی کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 18:48

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ملک بھر کی طرح تھرپارکر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ استحصال منایا گیا۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر لیاقت علی لنڈ کی رہنمائی میں بوائز ہائی سکول مٹھی سے کشمیر چوک مٹھی تک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیئرمین ضلع کونسل اور ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جام علی اصغر ہالیپوتہ کی قیادت میں اللہ والا چوک سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چوک تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست یوم استحصال کشمیری عوام سے یکجہتی طور پر منایا جا رہا ہے، آج کا دن پورے پاکستان میں یوم استحصال کے طور منایا جاتا ہے، جو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔\378