بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے اپنے ٹوٹنے پر مہر ثبت کردی

منگل 5 اگست 2025 19:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے حقوق غصب اور ان کی آئینی حیثیت ختم کر کے اپنے ٹوٹنے پر مہر ثبت کردی ہے۔کشمیر کے علاوہ بھارت میں مزید آزادی کی تحریکیں زور پکڑینگی ،یہ بات گواہ ہے کہ آج تک تاریخ میں کوئی بھی طاقت سے کمزور کو نہیں دبا سکا ،ہمیشہ کمزور ہی اللہ کی مدد سے طاقتور پر غالب آیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ بھارت میں صرف ہندو ازم ہو باقی تمام قومیں اس وطن سے نکل جائیں۔ ناصر محمود سہگل نے کہا کہ اب دنیا کو سمجھ آجانی چاہیئے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے اور وہ دہشتگردی کی وارداتوں کو فروغ دینے کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتا۔