ڈیرہ اللہ یار، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر پر ریلی کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 22:36

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) ڈیرہ اللہ یار میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر پر ریلی نکالی گئی، ڈی سی آفس سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کی، ریلی میں ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز پنجوتھا، اسسٹنٹ کمشنر ارسلان چوہدری، ناظم صحت ڈاکٹر ایاز جمالی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک و دیگر سرکاری افسران اور شہری شریک ہوئے، ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا کر گھنٹہ گھر چوک تک پیدل مارچ کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے، یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ 5 اگست کو غاصب بھارتی حکومت نے کشمیر کی خودمختیاری سلب کی اور حقوق غصب کیے، پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح بھارتی جارحیت اور مظالم نے وادی کشمیر کو لہولہان کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم ہر فورم پر کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔