
خیبرپختونخوا تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز مینا خان آفریدی کی زیر صدارت وومن یونیورسٹی صوابی سینٹ اجلاس ہائیرایجوکیشن سیکرٹریٹ
منگل 5 اگست 2025 23:00
(جاری ہے)
اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لئے 649.531 ملین روپے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے وومن یونیورسٹی صوابی کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جامعہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس ضمن میں باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔بعد ازاں، خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز مینا خان آفریدی کی زیر صدارت عبدالولی خان یونیورسٹی مردان سینیٹ اجلاس ہائیر ایجوکیشن سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر جمیل خان، محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا سمیت جامعہ کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ جامعہ عبدالولی خان کے حکام نے وزیر برائے اعلی تعلیم کو جامعہ کی سولرائزیشن، آن لائن ایجوکیشن، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن، تحقیقی سرگرمیوں کی وسعت، کمرشلائزیشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے جامعہ عبدالولی خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر تعلیم کے میدان جامعہ نے اپنا نام منوایا ہے جس کو مزید بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جون 2026 کے آخر تک جامعہ کی مکمل سولرائزیشن، ای آفس انوائرنمنٹ اور جامعہ میں طلبہ کی انرولمنٹ میں بہتری کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لئے سالانہ اخراجات کی منظوری دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.