پودا لگا کردرخت بنانا سنت اور صدقہ جاریہ اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بھی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان کے عوام کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کو حق خوداردیت دلانے کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار دیکھنا چاہتے ہیں،شاداب رضا نقشبندی

منگل 5 اگست 2025 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کا استحصال بند نہ ہوا تو عالمی اداروں کی اہمیت ختم ہوجائیگی، کشمیر یوں کے ساتھ ہیں انہیں حق خود ارادیت دلانے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،بھارت کا انسانیت دشمن دہشتگردانہ چہرے سے پوری دنیاواقف ہوچکی ہے،پاکستان کے عوام کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کو حق خوداردیت دلانے کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان سمیت پوری دنیا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیری حق خود ارادیت کی حمایت کررہی ہے،یو م استحصال کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی کی یاد دلاتا ہے اور بھارتی ظلم وجبر انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا ہے،پاکستان کی زمین سرسبز وشاداب بنانے اور آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجر کاری کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،پاکستان سنی تحریک کے تحت شجر کاری پودا لگا کر درخت بنانا تاکہ موسمیاتی آلودگی کو ختم کیا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے اردوروڈ پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،شجر کاری مہم میں عتیق میر چیئر مین آل کراچی تاجر اتحا،جمیل احمد پراچہ چیئر میں سندگ تاجر اتحاد،محمد فیصل رہنما اسٹیل مارکیٹ،میاں طارق صدر گلف شرف شاپنگ مال چیئر میں ڈیفنس تاجر اتحاد،محمد ایوب چوہدری سینئر نائب صدر آل سندھ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن،مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،نائب امیر کراچی فرحان راجپوت،اراکین کراچی رابطہ کمیٹی بلا ل احمد بھٹی،انور سجاد قادری،محمد عالم قادری،عامر قادری،عمران سعیدی ودیگر موجود تھے،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ شجر کاری مہم اس امید کے ساتھ کررہے ہیں ہماری آنے والی نسلیں ان پودوں سے فائدہ حاصل کریں،پودا لگا کردرخت بنانا سنت اور صدقہ جاریہ اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بھی ہے،ہم عالمی سطح پر دیکھیں تو اس وقت جو موسم کی تبدیلیاں ہیں اس سے خطروں کی گھنٹیاں بجتی ہوئی نظر آرہی ہیں،پوری دنیا میں جو الارمز ہیں انہیں ناسنا تو ہماری ہی آنے والی مشکلات کا سمنا کرینگی،ہمیں اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے بہت سی چیزوں کو سمجھنا چاہیے یہ بھی سوچنا چاہیے انہیں ایک صاف ستھرا صحت افزا ماحول فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،پوری قوم کو حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں،اس وقت حکمرانوں کو اپنی تجوریوں کے علاوہ کسی سے کوئی سروکار نہیں ہے،ہم یہ سمجھتے ہیں کہ قوم کو آگے بڑھنا چاہیے ہم نے انفرادی طور پر شجرکاری کیلئے قدم اٹھایا ہے،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ حکومت شجکاری مہم کو عملی طور پر پودا لگا کر درخت بنانے کیلئے عملی کردار ادا کرئے،کروروں پودے لگانے کے دعوں سے کانہ نہ چلائے۔