Live Updates

حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے

پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات ضرور لڑنے چاہئیں سیاسی سرگرمی دکھانے کا یہ اچھا موقع ہے، پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مومنٹم بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اگست 2025 22:51

حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) نائب صدر تحریک تحفظ آئین مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے،پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات ضرور لڑنے چاہئیں سیاسی سرگرمی دکھانے کا یہ اچھا موقع ہے،پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مومنٹم بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاست کا جہاں تک تعلق ہے ان کی خواہش ہے کہ ملک میں اپوزیشن کا وجود ہی نہ رہے ۔اپوزیشن نے اگر اپنا کوئی اجلاس رکھنا ہوتو اس کیلئے ہوٹل کی بکنگ کینسل کروا دی جاتی ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے روائتی پھرتی دکھائی اورپی ٹی آئی کے9 ارکان اسمبلی کو نااہل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس لسٹ میں اپوزیشن لیڈران قومی ، صوبائی اور سینیٹ تینوں شامل ہیں۔

ان تینوں لوگوں کو پارلیمانی نظام سے فارغ کردیا گیا، اس سے اندازہ لگائیں کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں؟حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے۔ گھٹن کا ماحول ہے اور لوگ احتجاج بھی ریکارڈ نہیں کراسکتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ملک کے مقبول لیڈر ہیں، آج کل یا چھ ماہ بعد الیکشن کروا لیں عوام 8فروری سے زیادہ ووٹ دے گی۔

تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات بھی لڑنے چاہئیں یہ اچھا موقع ہے، ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کو سیاسی سرگرمی دکھانے کا موقع بھی دیں گے۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مومنٹم بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی قومی سطح کا واقعہ ہو، اس پر دو سال گزر جائیں لیکن پراسیکیوشن نہ ہو، وہ مذاق نہیں ہوگا؟ اگر پی ٹی آئی کہتی ہے 9مئی ہم نے نہیں کیا تو پھر کون لوگ تھے جس نے کیا ہے؟9مئی کا واقعہ ہوا ہے، گھروں کو آگ لگی ہے، دفاعی تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں، میانوالی ایئربیس میں لوگ گھسے، شہداء کی یادگاروں کو گرایا ، ڈنڈے ماریں، 9مئی کا واقعہ ہوا ہے۔

آج دیکھ لیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی، آج موجودہ لیڈرشپ میں کوئی بندہ پیچھے رہاجو احتجاج میں شامل نہیں تھا؟ اگرآج اڈیالہ جیل توڑی جاتی اور وہاں کوئی نقصان ہوجاتاتو کیا وہاں موجود لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟اسی طرح 9مئی کو بھی پی ٹی آئی کا بڑا واضح بیانیہ تھا کہ خان ہے تو پاکستان ہے، اگر خان کو گرفتار کیا تو یہ ہماری ریڈلائن ہے، احتجاج کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات