
امریکی دارالحکومت میں ڈیجیٹل اشتہاری ٹرکوں کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرائی گئی
بدھ 6 اگست 2025 14:37
(جاری ہے)
کشمیر امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار شعیب ارشاد نے اس موقع پرکہا کہ اس مہم کا مقصد واشنگٹن میں غیرملکیوں اور مقامی لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
آزاد کشمیر کے صدر کے مشیر سردار ظریف خان نے کہا کہ دفعہ370اور 35Aکی منسوخی ایک جارحانہ اقدام ہے جس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں 91اور 122 کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے 8اگست 2019کے بیان کی طرف اشارہ کیا کہ جموں وکشمیر کی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ڈبلیو کے اے ایف کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر نے بھارت کے 5اگست 2019کے اقدام کو علاقے کو ایک مکمل نوآبادی بنانے کی طرف پہلا قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی منفرد شناخت اور ثقافت مٹانے اور سیاسی خواہشات کو دبانے کی بھارتی کوششوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ 5اگست 2019کو کشمیریوں کو دھوکہ دیا گیا اور انہیں فوجی طاقت کے بل پر محکوم بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 78سال کی جدوجہد کے بعد انصاف میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔کشمیری نژاد امریکی ماہر تعلیم ڈاکٹر امتیاز خان نے بھارت کے اس اقدام کو یکطرفہ اور غیر جمہوری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان دور دراز کی جیلوں میں نظر بند ہیں جن کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا عالمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ۔''وائسز آف جسٹس ان کشمیر'' کے سردار زبیر خان نے فوجی کارروائیوں اور جبری گمشدگیوں کے ذریعے کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارت کے منصوبے کی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے واشنگٹن، لندن، برسلز اور دیگر جگہوں پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی۔سردار آفتاب روشن خان نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ان کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔کشمیر ہائوس میری لینڈ کے صدر راجہ لیاقت کیانی نے کہا کہ امریکا میں پرامن احتجاج کا مقصد مسئلہ کشمیر کے حل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے بھارت پر امریکی دبائو ڈالنا ہے۔شہری حقوق کے علمبردار تحسین حسین نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مظالم کی اپنی منظم مہم جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ عالمی سطح پر اس کا احتساب نہیں ہورہا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.