بورے والا ،سی سی ڈی اورخطرناک ڈاکووں کے مابین دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک

بدھ 6 اگست 2025 16:07

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے, ہلاک ہونیوالے ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔سی سی ڈی، سی سی ڈی ضلع وہاڑی اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

تھانہ ٹھینگی کی حدود میں خطرناک ڈاکو اختر عرف اختری دیدھ جبکہ تھانہ گڑھا موڑ کے علاقے میں شاہد عرف موٹا سکنہ ملتان بھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےمارا گیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔\378