دریائے سندھ بلاشبہ پاکستان کی لائف لائن ہے،وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی

بدھ 6 اگست 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی رائے شذرہ منصب علی خان کھرل نے کہا ہے کہ دریائے سندھ بلاشبہ پاکستان کی لائف لائن ہے۔پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں گلیشیر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ممالک میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلا فاروقی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کلائمیٹ فنڈ سے تین گلیشیر کے پگھلنے کے حوالے سے جانب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اب تک 3 ہزار گلیشیر لیکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس فنڈ کے تحت گرین بی آر ٹی منصوبہ بھی زیر عمل ہے۔انہوں نے کہا دریائے سندھ پاکستان کی لائف لائن ہے اور فوڈ باسکٹ کا انحصار اسی دریا پر ہے۔