امریکا کا تجارتی خسارہ 16 فیصد کمی سے دو سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

بدھ 6 اگست 2025 17:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)رواں سال جون کے دوران صارفین کی ضرورت کی اشیا کی درآمدات میں نمایاں کمی کے باعث امریکا کا تجارتی خسارہ 16 فیصد کم ہو کر 60.2 ارب ڈالر رہ گیا جو دو سال کی کم ترین سطح ہے، چین کے ساتھ امریکا کا تجارتی خسارہ بھی کم ہو کر 21 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے جو درآمدی اشیا پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

عر ب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تازہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون میں امریکا کی کل برآمدات 277.3 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 337.5 ارب ڈالر رہیں ۔ صارفین کی اشیا اور صنعتی مواد کی درآمدات کووڈ 19 وبا کے درمیانی عرصے کے بعد سب سے کم سطح پر آ گئیں جبکہ سرمایہ جاتی اشیا کی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔