فوڈ سیفٹی ٹیموں کا پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن ،6ہزار 400کلو سے زائد مربہ جات، 611کلو ایکسپائر خام مال تلف

بدھ 6 اگست 2025 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چٹ پٹے کھٹے میٹھے اچار اور مربے تیار کرنے والوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن کے دوران 222مربہ ،اچار یونٹس کی چیکنگ، 70یونٹس کو 23لاکھ 57ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ ناقص انتظامات پر 2یونٹس بند، 6ہزار 400کلو سے زائد مربہ جات، 611کلو ایکسپائر خام مال تلف کر دیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تلف کی گی فنگس زدہ سبزیوں اور پھلوں سے مربہ اور اچار تیار کیا جارہا تھا،انتہائی بدبودار اور گندہ ماحول ہونے پر کارروائیاں عمل لائی گئیں ۔یونٹس میں مربہ ہریڑ، گاجر، گلقند قوانین کے خلاف نیلے ڈرموں میں تیار کیے جارہے تھے، انتہائی لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود ،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں مربہ جات بغیر ڈھانپے رکھے پائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیا کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے،تلف کردہ غیر معیاری مربہ اور اچار مختلف دکانوں پر سپلائی کیاجاناتھا، زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں تمام فوڈ پوائنٹس کی شیڈیول چیکنگ کے ساتھ ساتھ سرپرائز چیکنگ بھی کی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :