سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سوئمنگ پول کا دورہ

بدھ 6 اگست 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سوئمنگ پول کا دورہ کیا ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ پول کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم اور ایکٹنگ پی ڈی پی ایم یو فرحان نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے بریفنگ دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پرکہا ہے کہ سوئمنگ پول کا کولنگ، ہیٹنگ اور واٹر پیوریفیکیشن سسٹم نیا لگایا جارہا ہے،سوئمنگ پول کو دنیا کے جدید ترین انفراسٹرکچر سے مزین کیا جارہا ہے،اگلے سال ساتھ ایشین گیمزکے سوئمنگ مقابلے یہاں پر ہوں گے جو ہمارے لئے ایک اعزاز ہے، پنجاب میں جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔سیکرٹری سپورٹس نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سوئمنگ پول پاکستان کا جدید ترین سوئمنگ پول ہے،سوئمرز کوجدید ترین سہولیات مہیا کرنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے افسران کو اکتوبر تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طارق خانزادہ، ایکٹنگ پی ڈی پی ایم یو فرحان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشرشاہین اور چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی اس موقع پر موجود تھے۔