
اسلام آباد میں گورننس کے مؤثر نظام کے قیام کے لئے آئی سی ٹی گورننس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس، شہریوں کو بااختیار بنانے اور نمائندگی کے اصول کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، احسن اقبال
بدھ 6 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
شرکاء نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں گورننس کا کوئی واضح اور مربوط ماڈل موجود نہیں جس کے باعث سروس ڈیلیوری اور عوامی فلاح و بہبود پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ایک مؤثر، فعال اور شفاف نظامِ حکمرانی کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گورننس اصلاحات کا مرکز شہریوں کو نمائندگی کا حق دینا اور ان کی روزمرہ زندگی سے متعلق فیصلوں میں انہیں شراکت دار بنانا ہونا چاہئے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد کے لئے گورننس ماڈل کو جمہوری اصولوں، شفافیت اور شراکت داری کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے تاکہ یہ ماڈل دیگر شہری مراکز کے لئے بھی قابل تقلید مثال بن سکے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کا محدود سائز اور تنوع اسے گورننس اصلاحات کے لئے ایک مثالی تجربہ گاہ بناتا ہے جسے کامیابی سے نافذ کر کے دوسرے شہروں میں وسعت دی جا سکتی ہے۔اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسلام آباد میں اب بھی مارشل لا دور کے 1980 کے صدارتی آرڈیننس نمبر 18 کے تحت گورننس کا نظام رائج ہے جسے فوری طور پر موجودہ جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام آباد کو ایک ماڈل اور جدید شہر کے طور پر ترقی دی جا سکے۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اسلام آباد کے شہریوں کو ایک جامع، مؤثر اور بااختیار گورننس ماڈل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
-
ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.