یوکرین مذاکرات کے کسی مرحلے پر جنگ بندی ضروری ہے، امریکا

جمعرات 7 اگست 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ یوکرین کے مسئلے کے حل کے لیے جاری مذاکرات کے دوران کسی مرحلے پر جنگ بندی ضروری ہو گی ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب تک فریقین ایک دوسرے پر حملے جاری رکھیں گے، اُس وقت تک پائیدار امن معاہدے کی بات چیت ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔