Live Updates

کراچی حلیم کی نئی برانچ کلفٹن بوٹ بیسن کا شاندار افتتاح

کاروبار میں ترقی ایمان داری اور بلند حوصلے سے حاصل ہوتی ہے،کبھی بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا آج بھی چالیس سال پرانا ذائقہ موجود ہے،سی ای او کراچی حلیم

جمعرات 7 اگست 2025 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)کراچی حلیم کی ساتویں اور کلفٹن بوٹ بیسن کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح کردیا گیا افتتاحی تقریب میں شہر کی معروف شخصیات اور عوام کی بھر پور شرکت، انیس رحمان نے افتتاح کے موقع پر کاروبار میں ترقی خیربرکت کے لیے دعا کرائی ایڈوکیٹ جاوید اقبال، کیپٹن نصرت، قاری وحید، یوسف فینسی، اسد شاکر، فہد شاکر، شیخ سبحان، اور دیگر کی سید محمود علی کو مبارکباد اس موقع پر سید محمود علی کے چھوٹے بھائی سید امین علی، صاحبزادوں سید فہد علی، سید محمدعلی، سید منیب علی، سید فیصل علی، بھی مہان نوازی میں پیش پیش رہے کراچی حلیم کے سی ای او سید محمود علی نے کہا کہ آج الحمد اللہ شہر قائد میں ساتویں اور بوٹ بیسن شون سرکل چورنگی کلفٹن میں نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا ہے سید محمود علی نے کہا کہ کاروبار میں ترقی ایمان داری نیک نیتی اور بلند حوصلے سے ملتی ہے دنیا میں سب سے مہنگی چیز عزت ہے قسمت بدلنے کے لیے دعائین لینا ضروری ہے ہم نے روز اول سے الحمد اللہ کبھی بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا آج بھی چالیس سال پرانا ذائقہ برقرار ہے مہنگائی کے ترقی یافتہ دور میں حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو کہ دیگر کھانوں کے برعکس سب سے سستی ہے کراچی کے لوگ لذیز کھانوں کے شوقین ہیں ان کھانوں میں حلیم کی ڈش نمایاں ہے اور ماشاللہ اب کراچی حلیم ایک برانڈ بن چکا ہے سید فہد علی نے بتایا کہ حلیم کیعلاوہ بھی مختلف اقسام کے لذیز کھانے دستیاب ہیں اور ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی موجود ہیحسین آباد، لسبیلا، بزنس روڈ، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی، نرسری پی سی ایچ ایس، خبابان اتحاد بخاری کمرشل ڈی ایچ اے، کے بعد اب شون سرکل چورنگی کلفٹن بوٹ بیسن پر ساتویں برانچ کا افتتاح ہوگیا عوام کی کثیر تعداد نے خوش آمدید کہا ہے، سید امین علی نے کہا کہ مہمان نوازی میں برکت ہوتی ہے کلفٹن اور اطراف کے رہائشوں کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ کراچی حلیم اب یہاں پہنچ گیا ہے افتتاحی تقریب میں لوگوں کے لیے مفت حلیم اور کولڈ درنگ کا اہتمام کیا گیا کثیر تعداد میں فیملیز نے شرکت کی اور کلفٹن میں کراچی حلیم کی نئی برانچ کے قیام کو سراہا اور کہا کہ کراچی کے لوگ حلیم، نہاری،، بریانی کے بے حد شوقین ہیں خاص کر کراچی حلیم کے دلداراں ہیں ہم سب میں کراچی حلیم شوق سے نوش فرماتے ہیں جس کے لیے ہم کو کلفٹن سے ڈی ایچ اے خبابان اتحاد جانا پڑہتا تھا اب ہماری رہائش گاہ کے پاس برانچ بن گئی ہے آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں خوش اخلاق عملہ اور بہترین سروس ہے مذکورہ تقریب رات گئے تک جاری رہی اور لوگ حلیم سے لطف اندوز ہوتے رہے
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات