پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا بازبناکر کپتان کی کیپ پیش کی

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد کے فضائی سفر کی ویڈیو جاری کردی

جمعرات 7 اگست 2025 17:20

پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا بازبناکر کپتان کی کیپ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد کے فضائی سفر کی ویڈیو جاری کردی۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعہ بہت جلد مانچسٹر جانے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر پی آئی اے کی مداح نکلیں، انہوں نے پی آئی اے کے یونیفارم کی پی کیپ پہن کر لی گئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل عامر حیات نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پی آئی اے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا۔