جیکب آباد، نادرا آفس کے سامنے کار کے ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

جمعرات 7 اگست 2025 17:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)جیکب آباد، نادرا آفس کے سامنے کار کے ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بائی پاس کے قریب واقع نادرا آفیس کے باہر ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے 55 سالہ بزرگ شہری گل حسن جکھرانی شدید زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی تاہم پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔