دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کے پی کو باقاعدہ فنڈز دیئے جارہے ہیں، ہمیں دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 7 اگست 2025 17:23

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کے پی کو باقاعدہ فنڈز دیئے جارہے ہیں، ہمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کے پی کو باقاعدہ فنڈز دیئے جارہے ہیں، ہمارا عزم ہونا چاہیے کہ ہمیں دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اسد قیصر کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈویژایبل پول سے کے پی کو ایک فیصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دیا گیا،اس ہائوس سے یہ عزم ہونا چاہیے کہ ہمیں دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہیے اور اس کے لئے ہم سب کو قربانی دینا ہوگی۔