شادی شدہ لڑکی کو اغواء کرکے فیصل آباد لے جانے کے مقدمے میں 164 کے بیان کے لیے درخواست دائر کردی گئی

جمعرات 7 اگست 2025 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں شادی شدہ لڑکی کو اغواء کرکے فیصل آباد لے جانے کے مقدمے میں 164 کے بیان کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ لیاقت ایڈوکیٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شادی شدہ لڑکی کو اغواء کرکے فیصل آباد لے جانے کے مقدمے میں متاثرہ خاتون کی جانب سے 164 کے بیان کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کو رواں سال مئی میں اُسکا پڑوسی داؤد مسیح اغواء کرکے فیصل آباد لے گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے مغویہ کو برآمد کیا گیا۔ مدعی کے وکیل لیاقت علی خان گبول کے مطابق عدالت نے مغويہ کی کسٹڈی اس کی والدہ کو دی تھی۔ لڑکی اب اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ اس لئے لڑکی دوبارہ بیان ریکارڈ کروانا چاہتی ہے۔ ملزم کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔