
دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
ایپل کی جانب سے امریکا میں کی جانے والی مجموعی سرمایہ کاری اگلے 4 سالوں میں 600 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی
محمد علی
جمعرات 7 اگست 2025
18:34

(جاری ہے)
جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ایپل کے سی ای او ٹم کک کے ہمراہ اعلان کیا کہ ایپل امریکہ میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے اگلے چار سال میں اس کی مجموعی سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایپل اپنے مقامی سپلائی چین پر اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست کینٹکی میں آئی فون اسکرینز میں استعمال ہونے والے گلاس کی تیاری کے لیے نئے پیداواری مرکز کا بھی ذکر کیا۔ فروری میں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا میں 500 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرے گا اور 20 ہزار افراد کو ملازمت دے گا ۔ یہ سرمایہ کاری ان منصوبوں میں توسیع ہے جو ایپل نے 2021 میں اعلان کیے تھے، جب اس نے کہا تھا کہ وہ امریکا میں 430 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور پانچ سال میں 20,000 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔ ٹم کک نے اوول آفس میں کہا کہ صرف اس سال امریکی کارخانے 19 ارب چپس تیار کرنے جا رہے ہیں جو ایپل کے لیے 12 مختلف ریاستوں میں قائم 24 فیکٹریوں میں بنائی جائیں گی۔ ٹم کک نے وضاحت کی کہ اگرچہ آئی فون کے کئی پرزے امریکا میں تیار کیے جائیں گے مگر مکمل اسمبلنگ بیرون ملک ہی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
صحافی اسد طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا
-
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست
-
اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ، درجن سے زائد الاؤنسز کی تفصیل سامنے آگئی
-
یوکرین جنگ سے متعلق بات چیت؛ ٹرمپ کا 15 اگست کو روسی صدر سے ملاقات کا اعلان
-
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روزبھی کھلی رہیں
-
’یہ سنگِ میل ترقی، امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے‘
-
صدر ٹرمپ ایک اور تنازعہ ختم کروانے میں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا کا بھی امن معاہدہ کرا دیا
-
گرمی کی موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب کا مؤقف
-
پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
-
پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
-
عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگا کر ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہیں
-
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.