ڈپٹی کمشنروہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 7 اگست 2025 20:24

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنروہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف پراپرٹیز کے کمرشل استعمال کے 44 کیسز کی منظوری دی گئی۔ ان میں بلدیہ وہاڑی کے 15، بورے والا 5، میلسی 5 اور ضلع کونسل کے 19 کیسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے والے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ این او سی کے اجراء میں قوانین اور مفاد عامہ کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ شہری ترقی اور ٹریفک نظام متاثر نہ ہو۔ اجلاس میں سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، سی او بورے والا امتیاز جوئیہ، فوزیہ اسلم، میاں اعجاز اقبال، محمد ادریس، عابدہ حنیف، محمد موسی، مبشر حسین سمیت دیگر افسران شریک تھے۔\378